ترک صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون کیا ہے۔ اس اہم رابطہ کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سمیت اہم عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔

رابطے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ مل کر اپنے دفاعی اتحاد کے تحت مختلف اہم اور حساس مسائل کے سفارتی حل کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اتحاد کا مقصد خطے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہے۔

آبنائے ہرمز اور یمن کے مسائل کا سفارتی حل:

ترک صدر رجب طیب اردوان نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا ملک ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ قائم دفاعی اتحاد کے فریم ورک کے تحت آبنائے ہرمز اور یمن میں درپیش گہرے مسائل اور چیلنجز کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے تاکہ خطے میں امن قائم رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں فراڈ کا خدشہ، خبر دینےو الے کیلئے لاکھوں ڈالر انعامات کا اعلان

روس یوکرین جنگ اور سفارتی عمل کی بحالی:

ترک صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ ترکیہ، یوکرین اور روس کے درمیان جاری طویل جنگ کے خاتمے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اس جنگ کے اختتام کی خاطر دونوں ممالک کے مابین سفارتی عمل کو دوبارہ بحال کرنے کی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرنے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا وار، آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد ہلاک