ٹرمپ

ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں فراڈ کا خدشہ، خبر دینےو الے کیلئے لاکھوں ڈالر انعامات کا اعلان

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن فراڈ پر سزا دلوانے والے کو 10 لاکھ ڈالر دینےکا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ جو شخص بھی وسط مدتی انتخابات میں ووٹر فراڈ سے متعلق خبر دے گا اگر اس کے نتیجے میں فراڈ کرنے والے کو سزا ہوگئی تو خبر دینے والے کو دس لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات اس وقت کہی ہے جب امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوبیل امن انعام نہ ملنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناروے پر شدید تنقید

اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ ہم نے مل کر جو کام شروع کیا وہ پورا کر سکیں۔

یاد رہے کہ مختلف امریکی سیاسی سرویز بتا رہے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کی مقتدر پارٹی کی( وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے) حالت مضبوط نہیں ہے اور ڈیمو کریٹ یلغار کرتے ہوئے آگے ہی آگے بڑھتے جا رہے ہیں ۔

عالمی سطح پر ٹرمپ کی بعض عالمی ناکامیاں اور نامرادیاں نومبر2026ء کے مڈ ٹرم الیکشن میں سیاہ دبہ بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مڈٹرم الیکشن، ڈیموکریٹس کی جیت ٹرمپ کیلئے کیا مشکلات پیدا کرسکتی ہے؟

3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے  قبل نئے سروے میں صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے صرف 36فیصد ممکنہ ووٹروں نے اطمینان ظاہر کیا، جبکہ 59فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

 ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان کے انتخابی مقابلے میں ری پبلکنز پر 11پوائنٹس کی برتری حاصل ہوئی، مہنگائی، رہائشی اخراجات، ایندھن کی قیمتیں اور ایران کے ساتھ جنگ ووٹروں کی تشویش کے اہم موضوعات بن کر ابھرے ہیں۔