مظفرآباد: سنوکر مقابلے، فاتح کوقومی سطح پر کھیلنے کا موقع ملے گا

 مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت صرف نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کی ہے۔ 

مظفرآباد کے ایک سنوکر کلب میں سنوکر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سنوکر کے شوقین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

 اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی کو خیبر پختونخوا (کے پی کے) میں قومی سطح پر سنوکر کھیلنے کا موقع ملے گا، جہاں وہ دیگر قومی سطح کے کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔

آزاد کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے مقابلوں کا انعقاد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ 

سنوکر جیسے کھیل میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو مناسب سہولیات اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکتے ہیں۔

ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانا، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور آزاد کشمیر میں سنوکر کے کھیل کو مزید مقبول بنانا ہے۔