پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا ورچوئل اجلاس چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی کی صدارت میں ہوا جس میں مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 2027 سیزن18ارچ سے شروع ہوگا، شیڈول کا اعلان پی ایس ایل کرکٹ کمیٹی باہمی مشاورت سے کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف شاندار فتح، کونسے اہم ریکارڈ ٹوٹے؟
تین سے گیارہ اپریل تک پاکستان میں ساوتھ ایشین گیمز کے دوران پی ایس ایل میچز لاہور اور راولپنڈی میں نہیں رکھے جائیں گے۔
فائنل اور اختتامی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ پلئیرز ری ٹینشن اور ڈائریکٹ سائننگ پر بھی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔پلئیرز آکشن 23 جنوری کو کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 12 کی آکشن بیرون ملک کرانے کی تجویز پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔
نان ری کوری پے منٹ کے لیے ڈیڈ لائن 31 اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔ٹیم مالکان سے ادائیگیوں کی تاخیر پر اضافی رقم آئندہ سیزن سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل فنانشل ماڈل کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ اسکول کرکٹ، الائیڈ اسکول مظفرآباد ڈویژن کا چیمپئن بن گیا
دریں اثنا اسلام آباد ٹیم کے آنر علی نقوی نے ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ایس ایل اجلاس کو بہت مثبت قرار دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اہم فنانشل اور آپریشنل معاملات سمیت کئی اہم اور مثالی اقدامات کا فیصلہ ہوا ہے۔




