بھمبر شہر میں تیزرفتار ڈمپرز ڈرائیورز کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ سردار مشتاق احمد خان سے صدر انجمن تاجراں ماسٹراکرم پپو نےاہم ملاقات کی،اس دوران انہوں نے اہم عوامی مسئلے کی طرف نشاندہی کی۔جس پر ایس ڈی ایم نے فوری کاروائی کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:خونی حادثات کی روک تھام، کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورزکا طبی معائنہ کروانے کا فیصلہ
بائی پاس روڈ بھمبر،جاتلاں روڈ،برنالہ روڈ سماہنی روڈ سمیت تمام مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں اور عوامی نشاندہی کے ساتھ مدد لی جائے گی اور ایسے ڈرائیورز اور ڈمپرمالکان کے خلاف کاروائی ہو گی جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔انسانی جانوں کا نقصان کرتے ہیں۔
دوران ملاقات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیرعدنان مختار،سابق ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فائونڈیشن ناصر شریف بٹ،سینئرصحافی ممبر پریس فائونڈیشن عاطف اکرم،کونسلرماسٹرمحمدحنیف کونسلر راجہ نعیم نجمی،نمائندہ نجی ٹی وی راجہ محسن حبیب ،چوہدری سعید راج و دیگر موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس نے گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس تجدید کی سہولت متعارف کرادی
یاد رہے کہ شہر میں ڈمپرز ڈرائیورز کی جانب سے تیز رفتار ڈرائیونگ کی عرصہ سے شکایات موصول ہو رہی تھیں، ڈمپرز ڈرائیورز کی تیر رفتاری کے باعث حادثات رونما ہونے کے علاوہ گرد وغبار سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔




