گڑھی دوپٹہ: وزیر جنگلات وائلڈ لائف و فشریز وقار احمد نور کا فارسٹ ڈپو کا دورہ

گڑھی دوپٹہ میں وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز وقار احمد نور نے فارسٹ ڈپو کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود لکڑی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دورے کے دوران سیکرٹری جنگلات چوہدری محمد فرید سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈپو کے امور اور ریکارڈ کا جائزہ:

دورے کے دوران وزیر جنگلات نے فارسٹ ڈپو میں لکڑی کی کل موجودگی، اس کے معیار اور اس سے متعلقہ ریکارڈ کے تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے محکمہ جنگلات کے انتظامی امور اور لکڑی کے مجموعی انتظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرجنگلات وقار احمد نور کا افسران کو ٹمبر مافیا کیخلاف موثر کارروائی کا حکم

اس موقع پر سیکرٹری جنگلات چوہدری محمد فرید اور دیگر ذمہ دار افسران نے وزیر جنگلات کو محکمانہ کارکردگی اور فارسٹ ڈپو سے متعلق تمام امور پر تفصیلی روشنی ڈالی۔