ٹیم منیجمنٹ بابراعظم کو فارمیٹ سے باہر کرنے پرغور کررہی ہے،شعیب اختر

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ ون ڈے ٹیم میں بابراعظم کی جگہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ انہیں فارمیٹ سے باہر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

نیشنل ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے میزبان سے سوال کیا کہ کیا وہ بابراعظم کو ون ڈے ٹیم میں منتخب کریں گے؟

مزید یہ بھی پڑھیں:پیدائش، وفات اور شادی سرٹیفکیٹس کیلئے نیا بائیومیٹرک نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ بھی اسی حوالے سے سوچ رہی ہے۔ تاہم شعیب اختر نے واضح کیا کہ وہ کوئی تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے

ان کے خیال میں بابراعظم کو کھیلنا چاہیے، لیکن انہیں اپنی کارکردگی سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ون ڈے کرکٹ کے لیے موزوں کھلاڑی ہیں۔

شعیب اختر نے 50 اوورز کی کرکٹ میں عاقب جاوید کو درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں یہ ذمہ داری نبھانا مشکل ہوگا،

تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا اندازہ غلط ثابت ہو۔بابراعظم نے آخری ٹیسٹ سنچری دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں ناٹ آؤٹ 161 رنز بنا کر اسکور کی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ :مہاجرین کے6 فیصدکوٹہ بحالی کیس،سماعت 3 نومبر مقرر

جبکہ ان کی آخری ون ڈے سنچری نومبر 2025 میں سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں ناٹ آؤٹ 102 رنز تھی جو اس فارمیٹ میں ان کی 20ویں سنچری تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے بابراعظم کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

سیریز کا آغاز اتوار کو راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا۔

تاہم انہیں رواں ماہ سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ان کا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 24 فروری کو تھا۔