اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان کا کہنا ہے کہ امن کےعزم کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران سجاد حیدر خان نے بھارت کے جارحیت کی دھمکیوں پر مبنی اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کےغیرذمہ دارانہ بیانات اس کی بالادستی کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا بھارتی بیانیے سے معافی تک کا سفر،عوامی لا تعلقی کے بعد فیس سیونگ کیلئے منت ترلے
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت جارحانہ طرز عمل جنوبی اشیا میں امن و استحکام کیلئے خطرات پیدا کررہا ہے۔ گزشتہ سال مئی میں پاکستان نے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےدفاع کی صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نے گزشتہ سال مئی میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔سجاد حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی غیر دانشمندانہ جارحیت کا مقابلہ کرنےکیلئے پوری طرح تیار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ صحت حکام کے چھاپے، میڈیکل اسٹور، کلینک سیل، وارننگ جاری
پاکستان کے امن کےعزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ سال کے تجربے سے سبق سیکھے،جارحانہ طرز عمل اور خطرناک بیان بازی ترک کرے، خطے میں پائیدار امن کیلئے ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنا ضروری ہے۔
سجاد حیدر خان نے کا کہ پاکستان سعودی عرب پر حوثیوں کےحملوں کی مذمت کرتاہے، پاکستان سعودی عرب کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتاہے۔ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت کےتحفظ کیلئے پرعزم ہے۔




