کوٹلی(کشمیرڈیجیٹل)مسلم لیگ ن کوٹلی کے کارکن راجہ زبیر نے فضل الرحمن سے پاک فوج کیخلاف ہرزا سرائی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
راجہ زبیر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن کے بیان سے پوری کشمیری قوم کو دلی تکلیف ہوئی ۔ پاک فوج کشمیر اور پاکستان کی محافظ ہے ۔
مرکزی رہنما ن لیگ راجہ زبیر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہیں ۔ پاک فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن راجہ رضوان کا فضل الرحمن سے معافی مانگنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے لئے ریڈ لائن ہے ۔پاک فضائیہ نے گزشتہ جنگ میں جس طرح بھارت کو ناکوں چنے چبوائے دنیا آج بھی پاک فوج کے کردار کو سراہتی ہے ۔
راجہ زبیر کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن کی قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزا سرائی قابل مذمت ہے ۔
پاک فوج نے بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں دشمن بھارت کے مقابلے میں کامیابیاں حاصل کرکے ہمارا سرفخر سے بلند کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج حرمین الشریفین کی محافظ ہے ، اور سعودی عرب میں حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض سرانجام دےرہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن کا پاک فوج کیخلاف بیان دشمن کو خوش کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے ، جس کی پوری کشمیری قوم مذمت کرتی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کشمیریوں کا فخر، فضل الرحمن کا بیان دشمن کا ایجنڈا ہے، مرکزی رہنما پیپلزپارٹی شعیب ارشد
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن کو جان لینا چاہیے کہ پاک فوج دہشتگرد ی کیخلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے ۔ انہیں اپنے الفاظ واپس لے کر معافی مانگنی چاہیے۔
راجہ رضوان کا مزید کہنا تھا کہ جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن کے بیان کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج بھارت دنیا بھر میں رسوائی سمیٹ رہا ہے ۔ جہاں بھی جاتا ہے بھارت کی جگ ہنسائی ہوتی ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ بھی پاک فوج کے کردار کو سراہاتا آیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جس طرح دشمن ملک بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی طیارے مار گرائے رہتی دنیا تک تاریخ کا حصہ بن چکی ہے ۔




