میرپور(کشمیرڈیجیٹل)مرکزی رہنما مسلم لیگ ن چوہدری رخسار نے فضل الرحمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن کو جو پاک فوج سے تکلیف ہے وہ قوم جان چکی ہے ۔ انہیں جوانوں کی قربانیاں ہضم نہیں ہورہی ہیں۔
مرکزی رہنما ن لیگ چوہدری رخسارنے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں ہمارے لئے باعث فخر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے لئے ریڈ لائن ہے ۔پاک فضائیہ نے گزشتہ جنگ میں جس طرح بھارت کو ناکوں چنے چبوائے دنیا آج بھی پاک فوج کے کردار کو سراہتی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کشمیریوں کا فخر، فضل الرحمن کا بیان دشمن کا ایجنڈا ہے، مرکزی رہنما پیپلزپارٹی شعیب ارشد
چوہدری رخسار کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن کی قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزا سرائی سن کر دلی دکھ ہوا۔ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور فضل الرحمن کو جان لینا چاہیے کہ پاک فوج دہشتگرد ی کیخلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے ۔
چوہدری رخسار کا مزید کہنا تھا کہ جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن کے بیان کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج بھارت دنیا بھر میں رسوائی سمیٹ رہا ہے ۔ جہاں بھی جاتا ہے بھارت کی جگ ہنسائی ہوتی ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ بھی پاک فوج کے کردار کو سراہاتا آیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمن کی قومی اداروں کیخلاف ہرزا سرائی قابل مذمت،علی شان سونی
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جس طرح دشمن ملک بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی طیارے مار گرائے رہتی دنیا تک تاریخ کا حصہ بن چکی ہے
انہوں نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں اور قوم کی محافظ ہے ، کشمیر آج اگر سکون کی نیند سوتے ہیں تو اس کے پیچھے پاکستان کا مضبوط دفاع ہے ۔




