پاک فوج کشمیریوں کا فخر، فضل الرحمن کا بیان دشمن کا ایجنڈا ہے، مرکزی رہنما پیپلزپارٹی شعیب ارشد

میرپور(کشمیرڈیجیٹل)مرکزی رہنما پیپلزپارٹی و امیدوار ایل اے 4میرپور چوہدری شعیب ارشد نے فضل الرحمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن کا پاک فوج کیخلاف بیان قابل مذمت ہے ۔ 

سابق امیدوار اسمبلی چوہدری شعیب ارشد کا کہنا تھا کہ  فضل الرحمن کی قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزا سرائی ملک دشمن ایجنڈے کا شاخسانہ ہے ۔ 

مزید یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمن کی پاک فوج کیخلاف ہرزاسرائی قابل مذمت ، مرکزی رہنما پی ٹی آئی محمد آصف

چوہدری شعیب ارشد نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام فضل الرحمن کے بیان کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے ، پاک فوج ہمارے لئے ریڈ لائن ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جس طرح دشمن ملک بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی طیارے مار گرائے رہتی دنیا تک تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج بھارت دنیا بھر میں رسوائی سمیٹ رہا ہے ۔ جہاں بھی جاتا ہے بھارت کی جگ ہنسائی ہوتی ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ بھی پاک فوج کے کردار کو سراہاتا آیا ہے ۔ 

مزید یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمن کو جہاں سے پیسے زیادہ ملتےہیں وہیں دوڑے چلے جاتے ہیں ، صدر میرپور چیمبر عمرجرال

انہوں نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں اور قوم کی محافظ ہے ، کشمیر آج اگر سکون کی نیند سوتے ہیں تو اس کے پیچھے پاکستان کا مضبوط دفاع ہے ۔ ورنہ بھارت کب کا کشمیر کو ہڑپ کر چکا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کو عزت بخشی اور دنیا پاکستان کے کردار کو سراھاتی ہے ۔ پاک فوج سرحدوں اور قوم کی محافظ  ہے ۔ پاک فوج کی وجہ سے ہی آج ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔