اوآئی سی مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرے، سردار عتیق خان

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ جمعہ کے روز خطبہ نماز میں مداخلت کو ہندوستانی کی بوکھلاہٹ اور انتہائی گری ہوئی حرکت قرار دیا۔

سردار عتیق خان نے مقبوضہ کشمیر میں مساجد کا تقدس اور منبر و محراب کی خود مختاری کو متزلزل کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بھارتی اقدامات کشمیری مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور اظہار رائے کو محدود کرنے کی سازش ہے ۔

سردار عتیق خان نے اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی تنظیمو ں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مذہبی آزادی کی صورتحال کا جائزہ لیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ :مہاجرین کے6 فیصدکوٹہ بحالی کیس،سماعت 3 نومبر مقرر

انہوں نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری مسلمانوں کے دینی ، مذہبی ، بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں مذہبی آزادی کواہمیت حاصل ہے ، مقبوضہ کشمیر میں جو مذہب کے نام پر ہندوستان کی جانب سے مسلمانوں پر مظالم ڈھایا جارہا ہے وہ انسانی تاریخ کی بد ترین مثال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک مکار لومڑی کی مانند ہے جو کچھ کر تو نہیں سکتا لیکن سازشوں میں پہلے نمبر پر ہے ،کبھی مسلمانوں کو ہندوستان کے اندر مظالم کا نشانہ بناتا ہے تو کبھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایسی حرکات کرکے تحریک آزادی کو کچلنے کی کوشش کرتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کے جنگلات خطرے میں، سرسبز درختوں کی کٹائی عروج پر

انہوں نے کہا کہ 70 سالوںسے زائد ہندوستان اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی وہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے حوصلوں کو شکست دے سکا ہے ۔

دریں اثناء  سردار عتیق احمد خان نے پشاور میں سکول حادثہ کے جملہ بچوں کے والدین سے اظہار ہمدری اور افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثات اللہ تعالی کی جانب سے آزمائش ہوتے ہیں

تاہم چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں قائم ایسے سکولز جن کی چھتیں اور عمارات ناقص ہیں ان سکولز انتظامیہ کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے او ر پابند کیا جائے کہ سکولز کی چھتیں معیاری اور مضبوط ہوں تاکہ مستقبل میں ایسے درد ناک واقعات و حادثات سے بچا جا سکے ۔

دریں اثناصدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان سے مجاہد منزل میں سردار سلیم چغتائی، سردار فیصل رفیق،محمد آصف اور ظفر اقبال ملاقات کی ۔