پاکستان مخالف بیانیہ ناکام،بھارتی فنڈنگ کا حساب مانگنے پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے رہنما آپس میں لڑ پڑے

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں بھارتی فنڈڈ پاکستان مخالف بیانیہ ناکام ہونے پر بھارت کی طرف سے نئے پیغام کے بعد شدید ہلچل مچ گئی ہے، جس کے بعد کمیٹی کے تین اہم رہنما آپس میں ہی الجھ پڑے ہیں۔

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جسے بھارت کی جانب سے بھرپور پشت پناہی اور مالی معاونت حاصل تھی کا اصل چہرہ سامنے آنے پر محب وطن کشمیریوں نے اس سے مکمل لا تعلقی اختیار کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی زمین بوس ،خود ہی دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا

بھارتی فنڈنگ حاصل کرنے والے عمر نذیر کشمیری، سردار امان اور خواجہ مہران بھی مکمل طور پر ایکسپوز ہو چکے ہیں اور ناکامی کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالتے ہوئے آپس میں دست و گریبان ہیں۔

گزشتہ چار ماہ سے راولاکوٹ میں ڈیرے ڈالے کالعدم ایکشن کمیٹی کے عناصر اب بے نقاب ہو چکے ہیں۔ عوامی حقوق کا بہانہ بنا کر ملک کے خلاف سازشیں کرنے والے اب اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف بیانیہ ناکام ہونے پر بھارتی آقااؤں نے فنڈنگ کا حساب مانگ لیا ہے، جس پر عمر نذیر کشمیری، سردار امان اور خواجہ مہران ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں کہ ان کی وجہ سے یہ مشن ناکام ہوا ہے۔

گزشتہ چار ماہ کے دوران سیکڑوں اہم رہنماؤں نے اس کالعدم کمیٹی کو خیرباد کہنے کے ساتھ ساتھ ان کا ملک دشمن ایجنڈا بھی عوام کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا، مزید 3اہم رہنمائوں نے لاتعلقی کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3بڑوں عمر نذیر کشمیری، سردار امان اور خواجہ مہران کی لڑائی اگلے کچھ دنوں میں کالعدم ایکشن کمیٹی میں آخری کیل ٹھونک دیگی اور انتشاری اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔

حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے واضح فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے ان عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔