کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ زمین بوس،خود ہی دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی خود ہی لائن پر آنے لگی ہے ،انتشاری ایجنڈا ناکام ہونے،عوام کی طرف سے سخت ردعمل پر پونچھ میں کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں سمارٹ لاک ڈائون کےنام پر تاجروں کوراولاکوٹ میں ہفتے میں 3 دن ،بدھ، جمعرات،جمعہ دکانیں کھولنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا، مزید 3اہم رہنمائوں نے لاتعلقی کا اعلان کردیا

حالانکہ راولاکوٹ کے مخصوص علاقے کے علاوہ آزادکشمیر بھر میں کاروبار مکمل اوپن ہے، اب راولاکوٹ میں بھی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو سخت ردعمل کا سامنا ہے۔

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف دعویٰ کیا گیا ہے گڈز ٹرانسپورٹ بھی 3 دن چلے گی تاہم کنسٹریکشن میٹریل لانے پر پابندی ہو گی۔

اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں نویں،دسویں اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز شروع کرنے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے حالانکہ انتظامیہ پہلے کی ضلع بھر میں سکول اوپن کرواچکی ہے۔

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی  بدستور جاری رہے گی۔

انتشاری کی جانب سے آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بننے والی امن کمیٹیوں پر سخت تنقیدکی گئی اور اسے غداری قرار دیا ہے جبکہ غدار کون ہے یہ آزادکشمیر کے عوام بخوبی جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ کی عوام کا فیصلہ: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 4 ماہ سے جاری احتجاجی کالیں بے اثر

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے اور ایک بار پھر مذاکرات کی بھیک مانگی گئی ہے لیکن حکومت کا موقف واضح ہے کہ احتجاج خاتمے پرہی بات چیت ہوگی۔