را فنڈنگ سے چلنے والا ریپبلک ٹی وی تحریک انصاف کے فسادات کی جعلی ویڈیوز چلانے میں مصروف،مزید کوئی ثبوت چاہئے؟

بھارتی ایجنسی را سے فنڈ ہونے والا ریپبلک ٹی وی دہلی کے احتجاج کی بجائے تحریک انصاف کے فسادات کی جعلی ویڈیوز چلانے میں مصروف ہے۔

ریپبلک ٹی وی دہلی کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے جعلی ویڈیو کے ذریعے دن رات یہ یہ خبریں پھیلا رہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے لوگ باہر نکل آئے ہیں اور پرتشدد احتجاج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں انتخابی اصلاحات اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے پر مظاہرے

بھارتی ٹی وی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام فوج کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں اور لوگوں کو گولیاں ماری جا رہی ہیں،بھارتی ٹی وی کی جانب سے پرانی ویڈیو ز کا سہارا لیا جا رہا ہے کیونکہ فی الحال تو خیبر پختونخوا میں کسی قسم کا احتجاج نہیں ہو رہا ہے اور لوگوں نےگورنر راج کے نفاذ کا خیر مقدم کیا ہے۔

ریپبلک ٹی وی کی جانب سے بنایا جانیوالا بیانیہ ہی پی ٹی آئی کے ہینڈلرز بھی چلا رہے ہیں سے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی دوڑیں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں اور یہ ملک دشمنی میں کس حد تک آگے جا چکے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کی جانب سے 24گھنٹے صرف اور صرف پی ٹی آئی کو کوریج دی جا رہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دشمن کس قدر پاکستان میں بدامنی چاہتا ہے لیکن خیبر پختوا کے عوام نے فتنہ کی حکومت کے خاتمے کا خیر مقدم کیاہے۔

بھارتی ٹی وی چینلز کی جانب سے پاکستان کو کوریج دے کر نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج سے نظریں چرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج پورے بھارت میں پھیل چکا ہے اور مودی سرکار کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔