مظفرآباد/جہلم ویلی:چنار سٹوڈنٹس فیڈریشن کے چیئرمین اورکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے متحرک رہنماراجہ عمار، جہلم ویلی سے اویس اعوان ، چناری سے ایوان صنعت و تجارت کے صدر راجہ شہزاد گل نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔
چنار سٹوڈنٹس فیڈریشن کے چیئرمین اورکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے متحرک رہنماراجہ عمارنے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم اول دن سے آخر دن تک پاکستان کے حامی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ کی عوام کا فیصلہ: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 4 ماہ سے جاری احتجاجی کالیں بے اثر
پاکستان اور کشمیر میں کوئی بھی فرق نہیں ہے،پاکستان جدھر بھی ہمیں آواز دیگا ، ہم ساتھ کھڑے ہوں گے،میری نیشلسٹ دوستوں سے بحث ومباحثہ ہوتا رہا ہے، ہم ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے۔
اویس اعوان ولد پرویز اعوان ساکن کھانڈا بیلہ ہٹیاں بالا نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ آج سے میرا کالعدم ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایوان صنعت و تجارت چناری کے صدر راجہ شہزاد گل نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے بعد ان کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:راولا کوٹ : کالعدم ایکشن کمیٹی کا ریاست گیر لاک ڈاؤن سے متعلق اجلاس بے نتیجہ ختم
راجہ شہزاد گل نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی چھتری کے نیچے جمع ہورہی ہے اور انتشاری کمیٹی نوجوانوں کو ورغلا رہی ہے، نوجوان کالعدم انتشاری کمیٹی سے دور رہیں۔




