بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس،میڈیکل،کنوینس ،ہیلتھ الائونسز میں اضافے کی منظوری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت پاور ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پی ڈی او) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 19واں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر توانائی و آبی وسائل ثاقب مجید راجہ، وزیر صنعت و تجارت و سیاحت چوہدری عبدالرحمان، چیف سیکرٹری خوشحال خان کی خصوصی شرکت۔

مزید یہ بھی پڑھیں:زرداری، شہبازاہم ملاقات،خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پراتفاق

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار ظفر خان، پرنسپل سیکرٹری عدنان خورشید، سیکرٹری توانائی و آبی وسائل چوہدری محمد طیب، سپیشل سیکرٹری مالیات محسن گیلانی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی ڈی او ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں اضافے، معذور ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس کی فراہمی، تکنیکی عملے کی اپ گریڈیشن اور ہیلتھ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لیپہ ویلی: گرج چمک کیساتھ بارش، تیز سرد ہوائیں،موسم تبدیل، گرم کپڑے نکل آئے

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد خطہ میں ہائیڈرل کے پوٹینشل سے استفادہ کرکے ریاستی آمدن میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

حکومت آزادکشمیر مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، ریاستی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے مختلف سیکٹرز کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے اور اس حوالے سے جامع پالیسی بنا کر ٹائم فریم طے کر کے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔