بلوچ(کشمیر ڈیجیٹل)انجمن تاجران بلوچ نے عوامی ایکشن کمیٹی کی لاک ڈاؤن کی کال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
انجمن تاجران بلوچ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کاروبار جاری رکھنے کا عزم اور انتظامیہ سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران بلوچ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انجمن تاجران کے نمائندگان، تاجروں نے بھرپور شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند سرگرم، شہری کی جوانسال بیٹی اغواء
انجمن تاجران کے اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی جس میں 5اکتوبر کوبلوچ میں ناخوشگوار واقعہ کی بھر پور مذمت کی گئی اور واقعہ کی شفاف انکوائری اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
انجمن تاجران کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مکمل بحال کر ے اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مکمل بحال رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
اجلاس میں اِس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بلوچ شہر میں گزشتہ کئی ماہ سے اشیاء خورد و نوش کی شدید کمی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرصحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی بھمبر پہنچ گئے، عوامی خدمت کا عزم
انجمن تاجران کی جانب سے انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اشیاء خوردو نوش کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔
انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے تاجروں نے مطالبہ کیا کہ سڑکوں کی بندش کو جلد از جلد بحال کرنے میں انتظامیہ اپنا فعال کردار ادا کرے۔
اجلاس میں تاجروںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دورانِ تجارت تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں انتظامیہ کو متحرک کرے اور تاجروں کو تجارتی ماحول فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔
انجمن تاجران بلوچ کی طرف سے لاک ڈاؤن کا لاتعلقی کا اظہار۔ اجلاس میں انجمن تاجران کے نمائندگان ، تاجران کے خلاف بوگس مقدمات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔




