سوپور میں زرعی گریجویٹس کا احتجاج 18ویں روز بھی جاری رہا

 مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل) سوپور میں بے روزگار زرعی گریجویٹس ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں پُرامن احتجاج 18ویں روز میں داخل ہو گیا۔

 مظاہرین نے بھرتی پالیسیوں، ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ کے تحت تقرریوں کے طریقۂ کار اور متعلقہ ایس آر اوز پر تحفظات کا اظہار کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج کے دوران گرفتار مظاہرین کو رہانہ کرنے پر دوبارہ سڑکوں پر آنے کی دھمکی

احتجاج میں شریک افراد نے مطالبہ کیا کہ بھرتیوں کے عمل کو شفاف اور منصفانہ بنایا جائے تاکہ اہل اُمیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے دیرینہ مطالبات پر توجہ دی جائے اور بھرتیوں سے متعلق پالیسیوں میں پائے جانے والے ابہام کو دور کیا جائے۔

 انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ امیدواروں کے تحفظات کا ازالہ کرتے ہوئے مستقبل میں بھرتیوں کیلئےواضح اور قابلِ عمل لائحۂ عمل مرتب کیا جائے۔

بے روزگار زرعی گریجویٹس ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری اور بھرتی کے نظام میں شفافیت یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے اپنے احتجاج کو پُرامن انداز میں جاری رکھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کا اہم اعلامیہ؛ احتجاجی مظاہرین کو پرامن رہنے کی اپیل

مظاہرین نے اُمید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام ان کے مسائل کا نوٹس لے کر مناسب اقدامات کریں گے۔