مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے انجینئر چودھری رضوان کو آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کا نیا چیئرمین مقرر کردیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سیکرٹریٹ انڈسٹریز، لیبر اینڈ منرل ریسورسز مظفرآباد کی جانب سے 7 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے بورڈ آف انویسٹمنٹ ایکٹ 2018 کی دفعہ 4(1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے محمد رضوان کی بطور چیئرمین تقرری کی منظوری دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی منظوری سے وزراء کے لیے نئے محکموں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن میں محمد رضوان ولد چوہدری محمد انوار کا تعلق خورد، ڈاکخانہ ڈھانڈر کلاں، تحصیل و ضلع بھمبر سے ظاہر کیا گیا ہے۔
وہ آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے ممبر بھی ہیں۔حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق محمد رضوان کی تعیناتی سے متعلق شرائط و ضوابط کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر انڈسٹریز اینڈ کامرس، لیبر اینڈ منرل ریسورسز کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔





