کاکروچ جنتا پارٹی

کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج کے دوران گرفتار مظاہرین کو رہانہ کرنے پر دوبارہ سڑکوں پر آنے کی دھمکی

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے گرفتار نوجوانوں کو رہانہ کرنےکی صورت میں دوبارہ سڑکوں پر آنے کی دھکمی دے دی ہے۔

پارٹی کے ترجمان اشوتوش رنکا نے کہا کہ احتجاج ختم ہونے کے بعد انہیں خدشہ تھا کہ مختلف ریاستوں میں طلبہ اور مظاہرین کو دوبارہ مقدمات میں گرفتار کیا جا سکتا ہے اور حالیہ پیش رفت نے ان خدشات کو تقویت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گرفتار افراد کی رہائی اور ان کے خلاف درج مقدمات پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم اب تک اس پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کا مطالبہ مسترد،کاکروچ جنتا پارٹی کی ملک گیر احتجاج کی دھمکی

اشوتوش رنکا کے مطابق اگر حکومتی وعدوں کے مطابق کل تک مختلف ریاستوں میں گرفتار تمام مظاہرین کو رہا نہ کیا گیا، ان کے خلاف درج ایف آئی آرز واپس نہ لی گئیں اور نئے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ نہ روکا گیا تو پارٹی دوبارہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ پارٹی پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے، تاہم کارکنوں اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی اور جمہوری راستہ اختیار کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت میں جین زی کی نئی تحریک کا’’کروچ جنتا پارٹی ‘‘کے مطالبات سامنے آگئے

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے اور احتجاج سے متعلق تمام وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔