سہیل آفریدی کے بیان پر گنڈاپورسیخ پا،وارننگ دیدی، آڈیو میسج لیک

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے گزشتہ حکومت( گنڈاپور دور) میں مارچ فکسڈ تھا سے متعلق بیان پر سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈوپور سیخ پا ہوگئے اور پارٹی کے پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ کا آڈیو مسیج لیک ہوگیا۔

لیک آڈیو مسیج میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں نے پہلا میسج مزہ کا کیا تھا لیکن پھر سوچا لیک ہوکر میڈیا پر چلا جائے گا۔ اس طرح غیر ذمہ دار حرکت اور بات زیب نہیں دیتی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ خیبرپختونخوا تک ہی محدود رہے گا: رانا تنویر

لیک آڈیو مسیج میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے پاس بھی بہت چیزیں ہیں ایک ایک چیز کا ریکارڈ ہے، وہ ریکارڈ دونگا تو سب ایسے ایکسپوز ہوں گے کہ منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کی وجہ سے چپ ہیں۔ یہ جو زبان استعمال ہوئی ہے اس میں بڑا الزام لگایا گیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوئی جو بھی ہے اپنے گھر میں ہے ،مجھے ہر ایک کی اوقات کا پتہ ہے۔احسان فراموشوں کا مجھے پتہ ہے،احسان فراموشی اور بغض کی ایک حد ہوتی ہے اتنا کرو جتنا برداشت کرسکو۔

سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں اس طرح بکواس بالکل برداشت نہیں کروں گا۔اپنے اوپر فوکس کرو،خود کچھ کرکے دیکھاؤ۔

گنڈاپور نے سہیل آفریدی کو خودساختہ ٹیپو سلطان اور میڈان چائنا بھی قرار دیا۔

علی امین گنڈاپور نے الزام عائد کیا کہ سہیل آفریدی نے مبینہ طور پر معاملات طے ہونے کے بعد جان بوجھ کر تاخیر کی۔ انہوں نے اسے سیاسی معاملات میں مبینہ طور پر پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کا حصہ قرار دیا۔

آڈیو پیغام میں سابق وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور سہیل آفریدی پر الزام لگایا کہ عمران خان کی ملاقاتیں بند کروانے میں ان کا کردار تھا۔

علی امین گنڈاپور نے مزید دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سہیل آفریدی کو اقتدار میں لانے والے شخص کے لیے بھیجے گئے پیغامات اور اس حوالے سے ہونے والی بات چیت کا ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ ریکارڈ سامنے لے آئے تو سہیل آفریدی کے لیے اپنی پوزیشن کا دفاع کرنا مشکل ہوجائے گا۔

 سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کوئی شخص کسی بھی عہدے پر کیوں نہ ہو، انہیں ہر ایک کی حقیقت معلوم ہے اور وہ احسان فراموشی کرنے والوں کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احسان فراموشی کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور کسی کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ان کی خاموشی ہمیشہ برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت لانگ مارچ سے بلیک میل نہیں ہوگی، خواجہ آصف کا اعلان

انہوں نے سہیل آفریدی کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کے خلاف گفتگو کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں اور خود کچھ کرکے دکھائیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ ہم سے پہلے جو لوگ اسلام آباد مارچ کرتے تھے وہ فکس میچ کھیلتے تھے مگر اس بار ہم ضرور جیتیں گے اور کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ کارکنان کے ساتھ کھڑے ہیں۔