ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے فیصلے کی تعمیل میں ضلع باغ کی تین سڑکیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرتے ہوئے باضابطہ طور پر نوٹیفائی کر دی گئی ہیں۔
منظور ہونے والی سڑکوں کی تفصیلات:
جن سڑکوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں بقیہ کام بشارت شہید روڈ لمبائی چار کلومیٹر ضلع باغ، بقیہ کام پیرکوٹ رنگلہ روڈ لمبائی آدھا کلومیٹر ضلع باغ اور بقیہ کام نعمان پورہ ملوٹ روڈ لمبائی پانچ اعشاریہ پانچ کلومیٹر ضلع باغ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت عامہ میں نئی تقرریوں اور تبادلہ جات پر مکمل پابندی عائد
واضح رہے کہ ان سڑکوں کی منظوری کی نسبت ہائی کورٹ نے واضح حکم دے رکھا تھا، تاہم عمل درآمد میں تاخیر کے باعث عدالت میں توہین عدالت کی درخواست زیر سماعت تھی۔ اس دوران متعلقہ محکمہ نے کارروائی کرتے ہوئے باضابطہ ان سڑکوں کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔




