محکمہ صحت عامہ میں نئی تقرریوں اور تبادلہ جات پر مکمل پابندی عائد

مظفرآباد :محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر نے تقرریوں اور تبادلہ جات کے معاملے میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق محکمہ صحت عامہ کے اندر تاحکمِ ثانی تمام نئی تقرریوں اور تبادلوں کا عمل مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحت کے شعبے میں انقلاب لائیں گے، وزیر صحت ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی

اس پابندی کے نفاذ کے ساتھ ہی محکمہ کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی ناگزیر نوعیت کا معاملہ سامنے آتا ہے تو ایسی صورت میں متعلقہ حکام سے باقاعدہ اجازت لینا لازمی ہوگی۔ محکمہ صحت عامہ کا یہ اقدام انتظامی امور کو کنٹرول کرنے اور صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔