میرپور(کشمیر ڈیجیٹل،آصف اقبال) آزاد کشمیر کے اہم رہائشی علاقوں سیکٹر بی ٹواور بی فورمیں ناقص صورتحال ، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔
کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق جگہ جگہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، بدترین سیوریج نظام اور ادھورے ترقیاتی کام علاقہ مکینوں کیلئے مستقل پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔
شہریوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج لائنوں اور نالیوں کی تعمیر کے متعدد کام شروع کئےمگر کئی مقامات پر کام ادھورا چھوڑ دیا گیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ادھورے منصوبوں کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کیساتھ ساتھ شہریوں کی قیمتی املاک کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی، پی ٹی آئی دشمن کی پراکسی ، انتشار پھیلا رہی ہیں،طلال چوہدری
علاقہ مکینوں نے مقامی کونسلر چوہدری رزاق پر بھی عدم توجہی کے الزامات عائد کئے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کونسلر ہونے کیساتھ اپوزیشن لیڈر کا کردار رکھنے کے باوجود چوہدری رزاق سیکٹر بی ٹو اور بی فورکے بنیادی مسائل حل کیلئے لیت ولعل سے کام لیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے ساتھ کونسلر چوہدری رزاق کے بعض معاملات پر اختلافات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔
جبکہ ذرائع پلاٹوں سے متعلق معاملات کو بھی ان اختلافات کی ایک وجہ قرار دیتے ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، کانسٹیبل زخمی،سرچ آپریشن شروع
علاقہ مکین سوال اٹھا رہے ہیں کہ منتخب نمائندہ اور اپوزیشن لیڈر ہونے کے باوجود اگر عوام کے بنیادی مسائل حل نہ ہوں تو شہری کس سے فریاد کریں؟
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سیکٹر بی ٹو اور بی فور میں ٹوٹی سڑکوں، سیوریج اور ادھورے ترقیاتی کاموں کا فوری نوٹس لیا جائے اور متعلقہ منتخب نمائندے سمیت میونسپل کارپوریشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔



