افتخار گیلانی

بھارتی فوج کا جھوٹ بے نقاب، زندہ انسان کو مردہ قرار دینے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا سخت ردعمل

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل): آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی کا سوشل میڈیا پرایک انتہائی اہم بیان سامنے آیا ہے، جس نے بھارتی عسکری حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے بھارتی بیانیے کی قلعی کھول دی ہے اور ان کے تمام جھوٹے دعوے دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے انکشاف کیا کہ بھارت نے جس شخص (محمد آصف) کے مارے جانے کا ڈھونگ رچایا تھا، وہ زندہ ہے اور پاکستان میں میڈیا کے سامنے آ چکا ہے۔ اس ہولناک انکشاف کے بعد اب ایک ناگزیر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر بھارتی فوج کے چنار کور نے کس کی لاش برآمد کی اور اسے کس کا نام دے کر پیش کیا؟

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے 29ستمبر کو فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے نیا ڈرامہ رچایا ، ترجما ن پاک فوج

بھارتی فوج کے مظالم اور عالمی دہشت گردی کا مکروہ چہرہ:

وزیراعظم افتخار گیلانی نے سخت الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اب یہ بتانا ہوگا کہ اصل میں مارا جانے والا شخص کون تھا اور ایک زندہ انسان کو مردہ کیسے قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس مکروہ ڈرامے کی حقیقت سامنے نہیں آتی، بھارتی انکاؤنٹر کا پورا دعویٰ شدید شک و شبہات کی زد میں رہے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ چنار کور نے تاحال اپنا وہ جھوٹا ٹویٹ ڈیلیٹ نہیں کیا، جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ان کی روایتی درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارتی فوج نے ماضی میں بھی سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو نام نہاد دہشت گرد اور درانداز قرار دے کر بے دردی سے شہید کیا ہے، اور معصوم شہریوں پر ڈھائے جانے والے ان مظالم کا حساب چنار کور کمانڈر کو ایک نہ ایک دن دینا ہوگا۔ وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت ایک ایسا ریاست ہے جو عالمی سطح پر دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے۔