خون سفید ہوگیا، بہن نے بہن کا گھر چھین لیا، بشریٰ غلام رسول کا الزام

گڑھی دوپٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآباد کے علاقےہٹیاں دوپٹہ کی رہائشی خاتون بشریٰ غلام رسول نے الزام عائد کیا کہ ان کی بہن اور بہنوئی نےزمین اور مکان چھین لیا جس پر صرف اسی کا حق تھا ۔ 

بشریٰ غلام رسول کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ہی زمین کے حق سے محروم کرنے کیلئے بہن اور بااثر رشتہ داروں نے پٹواری سے ملی بھگت کرکے زمین چھین لی ۔ 

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: جنرل بی ایس سی نرسنگ پروگرام میں داخلوں کا اعلان

بشریٰ کا کہنا تھا کہ زمین ہتھیانے کیلئے ان لوگوں نے اس کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اپنے حق کیلئے آواز اٹھائی تو اسے خاموش کرانے کیلئے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا،

انہوں نے کہا کہ چہرے پر لگنے والے زخم آج بھی اس درد کی گواہی دے رہے ہیں جسے وہ انصاف کی تلاش میں سہہ رہی ہے۔

 خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ظلم کے خلاف تھانہ گڑھی دوپٹہ پولیس کے پاس گئی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں ایک طرف زمین کا حق چھن جانے کا خوف ہے تو دوسری جانب تشدد اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خاتون نے کہا کہ بااثر خاندان کی چیرہ دستیوں کے باعث وہ انصاف کیلئے در در بھٹکنے پر مجبور ہے۔ خاتون اپنی فریاد حکام بالا  تک پہنچانے کیلئے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد پہنچ گئی۔ 

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مظلوم خاتون کی درد بھری داستان، جس کی آنکھوں میں خوف بھی ہے، آنسو بھی، مگر اپنے حق کے حصول کی امید اب بھی باقی ہے۔