آزاد کشمیر میں بیوروکریسی میں تبادلہ جات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلہ جات کے بعد مزید تبادلہ جات کر دیے گئے ہیں۔
انتظامی افسران اور ڈپٹی کمشنرز کی نئی تعیناتیاں:
محکمہ سروسز سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد عمران عباس نقوی، ڈپٹی کمشنر بحالیات کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر میرپور تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، 7 اعلیٰ افسران تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
اس کے علاوہ ساجد حسین، ڈپٹی کمشنر میرپور کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بحالیات تعینات کیا گیا ہے۔ محمد یونس میر، سیکرٹری ان لینڈ ریونیو کو تبدیل کر کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا ہے۔
باصل صدیق، کمشنر ان لینڈ ریونیو کو تبدیل کر کے سیکرٹری ان لینڈ ریونیو تعینات کر دیا گیا ہے۔ انتظامی امور کو بہتر بنانے اور دفتری کارروائی کو مزید فعال کرنے کے لیے یہ تقرر و تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔




