ملکی ترقی کیلئے اجتماعی سوچ رکھنا ہو گی، سابق صدرآزادکشمیر سردار یعقوب خان

اسلام گڑھ( کشمیر ڈیجٹیل ) سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا کہ بڑی گاڑیوں اور گھروں سے انسان بڑا نہیں ہوتا، ملکی ترقی کے لئے اجتماعی سوچ رکھنا ہو گی۔

 اپنے آباو اجداد کا مشن کو جاری رکھنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، تارکین وطن ہمارے سفیر ہیں۔ آزاد کشمیر میں میڈیکل کالج کے قیام کا پہلا سہرا پیر علاوالدین صدیقی کے سر جاتا ہے۔

میرا اور آپ کا فرض ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو آزادی دلوائیں، پاکستان نے معرکہ حق جیتا جس وجہ سے آج دنیا کے اسی ممالک کی نمائندگی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام گڑھ،صحافی سید کاظم شاہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، خراج عقیدت پیش

سرپرست اعلی تنظیم اعوان ڈویژن میرپور ملک رحمت اعوان نے والدین کے ایصال وثواب کیلئے اپنی رہائش گاہ موہڑہ ملکاں اسلام گڑھ میں محفل میلاد کا اہتمام کیا۔

محفل میلاد کے مہمان خصوصی سجادہ نشین دربار عالیہ نیاریاں شریف پیر ڈاکٹر سلطان العارفین تھے۔

محفل میلاد میں سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، ممبر اسمبلی چوہدری قاسم مجید، پیپلز پارٹی چڑھوئی کے رہنما چوہدری شاہ نواز یاسین، پی ٹی آئی اسلام گڑھ کے صدر چوہدری مطلوب، ن لیگ کے رہنما ٹھیکیدار چوہدری مہربان، ٹیچر آرگنائزیشن اسلام گڑھ کے رہنما محمد رفیق چوہدری، ممبر پریس فاونڈیشن خالد محمود مغل، کونسلر چوہدری محمد عارف، چوہدری مشتاق ایڈووکیٹ، میرپور کی کاروباری شخصیت چوہدری صدیق، سابق چیرمین یونین کونسل اندراہ کلاں چوہدری یاسین چھٹہ،  سابق صدر میلاد کمیٹی راجہ نجابت حسین، ملک ممتاز اعوان، ماسٹر چوہدری محبوب، سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حاجی عظیم بھٹی، کھڑی شریف ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری اظہر محمود، ماسٹر یونس چوہدری، ممتاز ٹرانسپورٹر چوہدری مہربان، چوہدری روخان مہربان، کونسلر راجہ تنویر سردار، ٹھیکیدار ملک ساجد اعوان، سابق صدر اسلام گڑھ ویلفئیر ٹرسٹ ملک رفیق اعوان، سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل میلاد سے خطاب کرتے پروجیکٹ منیجر محی الدین میڈیکل کالج طارق عباسی نے کہا کہ میڈیکل کالج میں آزاد کشمیر کا سب سے بڑا نرسنگ کالج بنانے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :راولاکوٹ صورتحال، حکومت قانون کی عملداری یقینی بنائے،تنویرالیاس

 محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سجادہ نشین دربار عالیہ نیاریاں شریف پیر ڈاکٹر سلطان العارفین نے کہا کہ نبی مکرم کی تربیت کا اثر تھا کہ جانی دشمن بھائی بھائی بن گئے۔ آپ کی تربیت سے زمین کے ذرے آسمان پر چمکنے لگے۔ صدر ہو، وزیر اعظم ہو یا کوئی مزدور ہر جگہ نبی کریم کا کردار ہماری رہنمائی کرتا ہے۔

پیر ڈاکٹر سلطان العارفین نے کہا کہ والدین سے حسن سلوک ہمارا فریضہ ہے۔ نیک اولاد صدقہ جاریہ ہوتی ہے۔ اللہ تعالی ملک رحمت اعوان کے والدین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کریں۔آخر میں پیر ڈاکٹر سلطان العارفین نے ملک رحمت اعوان کے والدین اور ملک وقوم اور آزاد کشمیر کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔ میزبان ملک رحمت خان اعوان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔