گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نیا ماڈل ’’جیمنائی 4 آرگون‘‘ متعارف کرا دیا، جسے کمپنی نے اب تک کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل قرار دیا ہے۔
گوگل کے مطابق جیمنائی 4 آرگون کوڈنگ، تحقیق، تحریر اور دیگر پیچیدہ کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرائم اسٹوری سکرپٹ کیلئے اے آئی سے مدد لینے پر نوجوان تھانے پہنچ گیا
کمپنی کے مطابق ماڈل کی نمایاں خصوصیت سائبر سکیورٹی کے شعبے میں اس کی صلاحیت ہےتاہم فی الحال اسے عام صارفین کے بجائے محدود سائبر پارٹنرز کے لیے دستیاب کیا گیا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ آرگون کو دفاعی سائبر ورک کے لیے خصوصی طور پر تربیت دی گئی ہے اور یہ سافٹ ویئر کی کمزوریوں کی خودکار نشاندہی کرنے کے ساتھ انہیں دور کرنے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔
گوگل کے مطابق کمپنی کے ملازمین ڈی بگنگ اور کوڈ بیس کی منتقلی سمیت روزمرہ کے کاموں میں بھی جیمنائی 4 آرگون استعمال کررہے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا ماڈل طویل اور پیچیدہ نوعیت کے کام مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے انداز میں نمایاں تبدیلی لا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی۔6’’آسٹرا‘‘متعارف کرانے کا دعویٰ
گوگل کے مطابق جیمنائی کی مقبولیت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اگست میں جیمنائی استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی تھی۔




