ایشین گیمز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دے دی ہے۔
بھارت نے اس میچ میں سری لنکا کو 124 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 45 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔اس بڑی فتح کے بعد اب ایشین گیمز کرکٹ کا فائنل میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ ماہ کی 3 تاریخ یعنی 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز 2026: پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستان کی فائنل میں انٹری:
واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دے کر پہلے ہی فائنل کے لیے جگہ پکی کر لی تھی۔




