ایشین گیمز کے مینز والی بال ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔
جاپان میں جاری ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کو 0-3 سے دھول چٹا دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشین گیمز،سیمی فائنل میں پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلا سیٹ 25-19 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں پاکستان نے بھارت کو 25-23 سے ہرایا ۔ پاکستان نے تیسرا سیٹ 25-18 سے جیت کر میچ اپنے نام کیا۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل ایک گھنٹہ 20 منٹ میں جیتا۔ پاکستان نے میچ میں مجموعی طور پر 75 جبکہ بھارت نے 60 پوائنٹس حاصل کئے۔
پاکستان نے اسپائکس پر 50 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ بھارت اسپائکس پرصرف 33 پوائنٹس لے سکا۔ پاکستان نے بلاکس کے ذریعے 6 ، بھارت نے 4 پوائنٹس حاصل کئے۔
پاکستان کی جانب سے مراد خان 22 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے۔ مراد خان نے اسپائکس کے ذریعے 21 ،سروس سے ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ پاکستان کے مصور خان نے 7، حماد نے 8 اور عثمان فریاد نے 9 پوائنٹس حاصل کئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ 2027: ٹکٹ کیلئے درخواستیں 21 نومبر تک جمع ہوں گی،آئی سی سی
یوں پاکستان بھارت کو شکست دے کر ایشین گیمز مینز والی بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔




