سوات : بارات سے بھری گاڑی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق،15 افراد زخمی

سوات (کشمیر ڈیجیٹل)سوات کے علاقے ارکوٹ مٹہ میں بارات سے بھری گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے باراتیوں سے بھری پر سوزوکی پک اپ حادثے کا شکار ہو گئی۔

سوزوکی پک اپ کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جدید ترین امریکی اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کے پرزے چین پہنچ گئے

سوزوکی پک اپ تحصیل مٹہ کے مضافاتی علاقے اُرکوٹ میں تیز رفتاری کے باعث موٹر کار سے ٹکرا گئی۔ جس سے گاڑی کھائی میں گر گئی۔

حادثے کے پاعث سوزوکی اپ میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا،جائے وقوعہ پرشہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کمزور، دوبارہ حملے کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور اور 15 زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا۔