مانچسٹر ( کشمیر ڈیجیٹل)استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل نثار انصر ابدالی نے کہا کہ نعروں سے آگے بڑھ کر مسئلۂ کشمیر کیلئے سنجیدہ، منظم اور مسلسل عملی جدوجہد کی ضرورت ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ مسئلۂ کشمیر اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کیلئے محض نعروں اور بیانات سے آگے بڑھ کر سنجیدہ، منظم اور مسلسل عملی کام کا آغاز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کو محض لفظی طور پر نہیں بلکہ عملی طور پر مسئلۂ کشمیر کا ایک مضبوط سیاسی، جمہوری اور فکری بیس کیمپ بنانا ہوگا۔
جہاں جمہوری ادارے مضبوط ہوں، سیاسی شعور کو فروغ دیا جائے، کشمیر کی تاریخ اور موجودہ حالات کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، سبزیاں، پھل، گوشت اور آٹا مزید مہنگے
کشمیری عوام کی آواز کو دلیل، تحقیق اور منظم سیاسی جدوجہد کے ذریعے اجاگر کیا جائے۔انصر ابدالی نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر صرف ایک سیاسی نعرہ نہیں بلکہ ایک تاریخی، سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے، جس کیلئے مستقل اور سنجیدہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔
آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی، بنیادی حقوق، تعلیم، صحت، روزگار اور خوشحالی کو بھی کشمیر کاز کے ساتھ مربوط کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی تاریخ کا مطالعہ کریں۔
حقائق کو دستاویزی شکل دیں، اپنی نوجوان نسل کو کشمیر کے مسئلے سے آگاہ کریں اور ایک ایسی مضبوط سیاسی و فکری بنیاد قائم کریں جو عالمی سطح پر کشمیری عوام کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کر سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ہائیکورٹ: سڑکوں کی تعمیر میں تاخیر پر توہین عدالت کیس کی سماعت
انصر ابدالی نے کہا کہ اب وقت صرف بات کرنے کا نہیں بلکہ منظم اور نتیجہ خیز عملی کام کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کو مضبوط بنانے کیلئے سیاسی قیادت، نوجوانوں، دانشوروں اور سول سوسائٹی کو ایک مشترکہ سمت میں آگے بڑھنا ہوگا
مضبوط سیاسی مؤقف، مؤثر سفارتی جدوجہد اور عوامی ترقی ہی کشمیریوں کی آواز کو مزید مؤثر بنا سکتی ہے۔




