لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے ’ہنرمند پنجاب، خودمختار پاکستان‘ویژن پروگرام متعارف ۔
’ہنرمند پنجاب، خودمختار پاکستان‘ویژن پروگرام کے تحت نوجواانوں کو ایڈوانس آئی ٹی پروگرام کے چوتھے بیچ میں داخلوں کا آغاز کردیا۔
پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز، فری لانسنگ اور عالمی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے جدید مہارتوں کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔
حکومت پنجاب کے منصوبے کے مطابق مجموعی طور پر 10 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارشیں، این ڈی ایم کا الرٹ جاری
جاری کردہ معلومات کے مطابق ایڈوانس آئی ٹی پروگرام میں 26 سے زائد کورسز شامل ہیں، جن کے ذریعے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبے سے متعلق مختلف مہارتیں سکھائی جائیں گی۔
پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو روایتی روزگار کے ساتھ ساتھ فری لانسنگ اور عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں کام کرنے کے قابل بنانا ہے۔
پروگرام میں داخلہ لینے والے نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ کارڈ بھی شامل ہے۔
پروگرام کے چوتھے بیچ کیلئے نشستیں محدود رکھی گئی ہیں، جس کے باعث خواہشمند نوجوانوں کو بروقت درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت پنجاب کے مطابق نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرکے انہیں روزگار کے نئے مواقع تک رسائی فراہم کرنا پروگرام کا اہم مقصد ہے۔
فری لانسنگ اور عالمی سطح پر خدمات کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کو آمدن کے نئے ذرائع پیدا کرنے کے قابل بنانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔




