حویلی :آٹے کا بحران شدید، عوام سڑکوں پر،شدید احتجاج

حویلی کہوٹہ( کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ خوراک بالا حکام کی عدم دلچسپی کے باعث حویلی کہوٹہ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

آٹے بحران کے باعث شہری فاقوں پر مجبور ہوگئے۔ضلع بھر میں محکمہ خوراک کی بد انتظامی اور بالا حکام کی عدم توجہ نے غریب عوام کو مہنگا اٹا خریدنے پر مجبور کر دیا۔

عوام تاحال سرکاری آٹا نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں ، نئی حکومت بھی اپنے دعوے پورے نہ کر سکی۔ گزشتہ تین ماہ سے آٹے کا شدید بحران بدستور جاری ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا 5اکتوبر تک لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان

عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے کی وجہ سے متبادل فلور مل ارجہ سے آٹے کی ترسیل شروع کی گئی تھی مگر تاحال آٹا فرام نہیں کیا جا رہا۔

حویلی کہوٹہ میں آٹے کی قلت ،عوام گزشتہ تین ماہ سے آٹے کیلئے دربدر ہورہی ہے۔ سرکاری آٹا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا۔

محکمہ خوارک کے ملازمین حویلی میں سرکاری آٹا آتے ہی گاڑی سے اتار کر راستے میں من پسند لوگوں کو تقسیم کر دیتے ہیں

رات کے اندھیرے میں آٹے سے بھری گاڑیاں لائی جاتی ہیں اور اپنے ووٹر سپورٹر میں ہی تقسیم کردیا جاتا ہے۔

راولپنڈی سے لایا جانیوالا آٹا غریب عوام خریدنے کی سقت نہیں رکھتی ۔ تاجروں نے بھی مشکل صورتحال میں بھاری منافع کما لیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، فیصل کریم کنڈی کا انکشاف

شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب اور مساکین لوگوں کی بددعائیں حکمرانوں کے حق میں تاقیامت جاری رہیں گی ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت فور ی طور پرنوٹس لے کر محکمہ خوارک حویلی کی قبلہ درست کرے اور غریب عوام کو سہولت مہیا کی جائے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے عوام آٹے کیلئے دربدر خوار ہورہی ہے، حکومتیں بدلتی رہیں مگر حویلی کا شہری مسائل میں دھنستا چلا گیا۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ نئی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت تشکیل پانے کے ساتھ ہی آٹے کے ترسیل کو یقینی بنایا جائےگا۔

ضلع حویلی میں آٹے کی ترسیل اور دیگر مسائل حل کرنے کے ن لیگی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حویلی میں آٹے کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔