موت

باغ :کوٹٹڑی نجم خان میں نوجوان کی موت، پولیس نے شواہد اکٹھے کرلیے

باغ (کشمیر ڈیجیٹل) خودسوزی یا قتل، باغ کے نواحی گاؤں کوٹٹڑی نجم خان کے اسرار شفقت کی موت کی اطلاعات حادثاتی موت یا خود کشی، محکمہ پولیس کے ذمہ داران نے جائے وقوعہ سے مختلف شواہد حاصل کر لیے۔ جلد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر محکمہ پولیس کے ذمہ داران موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ پولیس حکام کے مطابق موقع سے مختلف شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں، جنہیں تحقیقات کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایف ایس سی نتائج : سیدہ اریبہ سجاد کاظمی کی ضلع باغ میں پہلی پوزیشن

پولیس کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ اور حالات و واقعات کا ہر پہلو سے تعین کیا جا سکے۔

پولیس ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد اور دیگر ضروری معلومات کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فی الوقت کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کے بارے میں واضح طور پر بتایا جا سکے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق اصل حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔

حکام نے اس معاملے میں تحقیقات جاری رکھنے اور تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے شواہد کا جائزہ لینے کی تصدیق کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مکہ معاہدہ میں کسی بھی ملک کی شمولیت تینوں ممالک کی مشترکہ صوابدید ہوگی؟خواجہ آصف

واضح رہے کہ اس مرحلے پر اسرار شفقت کی موت کو حتمی طور پر خودکشی، قتل یا حادثہ قرار نہیں دیا گیا، جبکہ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل نوعیت سامنے آنے کی توقع ہے۔