پاک افغان سرحد : پاک فوج کا منہ توڑ جواب،افغان رجیم کو بھاری نقصان، متعدد چوکیاں تباہ،14طالبان ہلاک

چمن (کشمیر ڈیجیٹل)پاک افغان سرحد چمن سیکٹر میں فائرنگ کرنے پر افغان طالبان کی غیر قانونی حکومت کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ ، کچھ میں آگ لگ گئی۔ طالبان کے 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی امکان ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے چمن سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی جا رہی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بن گئی،ترقیاتی منصوبے ٹھپ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوگئیں جبکہ بعض پوسٹوں سے آگ کے شعلے بلند ہوتے بھی دیکھے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے کئی اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

کارروائی کے دوران سرحدی علاقے میں متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا جبکہ کچھ پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائی میں افغان طالبان کے 14 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باغ کارڈیک ہسپتال کا اہم منصوبہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

چمن سیکٹر پاک افغان سرحد پر اہم گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں ماضی میں بھی افغان طالبان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ اور جھڑپوں کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

اپریل 2026 میں بھی پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور گاڑیاں تباہ کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

تازہ واقعے کے بعد سرحدی علاقے میں سکیورٹی نگرانی مزید سخت کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں کسی بھی ممکنہ کارروائی کا مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔