IRISپورٹل میں تکنیکی مسائل آئے ہیں،ٹیکس ریٹرن جلد اپ لوڈ ہوگی، محکمہ ان لینڈ ریونیو

مظفرآباد: ترجمان محکمہ ان لینڈ ریونیو آزاد جموں و کشمیر نے ٹیکس سال 2026ء کی انکم ٹیکس ریٹرن کی AJK IRISپورٹل پر عدم دستیابی کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس گزاران کی سہولت اور بروقت ریٹرن فائلنگ کو اولین ترجیح حاصل ہے۔

ترجمان محکمہ ان لینڈ ریونیو کے مطابق ٹیکس سال 2026ء کی انکم ٹیکس ریٹرن کو AJK IRISسسٹم پر اپ لوڈ کرنے کے عمل میں بعض تکنیکی اور سسٹم سے متعلق مسائل سامنے آئے ہیں جن کے حل کے لئے PRALی متعلقہ ٹیکنیکل ٹیم اور سسٹم مینجمنٹ کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پر لیوی عوام سے بھتہ ٹیکس ہے، حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرے: حافظ نعیم

ترجمان کے مطابق معاملہ اس وقت تیزی سے زیر عمل ہے اور توقع ہے کہ اگلے 24سے 48گھنٹوں کے اندر ٹیکس سال 2026ء کی ریٹرن AJK IRIS پورٹل پر اپ لوڈ کر دی جائے گی جس کے بعد آزاد کشمیر کے ٹیکس گزاران معمول کے مطابق اپنی انکم ٹیکس ریٹرن فائل کر سکیں گے۔

محکمہ ان لینڈ ریونیو متعلقہ ٹیکنیکل ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ریٹرن اپ لوڈنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کر کے ٹیکس گزاران کو سہولت فراہم کر سکے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع کے معاملے کا بھیAJK CBR کی سطح پر جائزہ لیا جا رہا ہےتاکہ موجودہ تکنیکی صورت حال کے باعث تاخیر پر ٹیکس گزاران کو کسی قسم کے نقصان یا غیر ضروری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس حوالہ سے ضروری اعلان جلد کیا جائیگا۔

محکمہ ان لینڈ ریونیو نے ٹیکس گزاران سے ا پیل کی ہے کہ وہ صرف محکمہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری معلومات پر اعتماد کریں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت محکمہ ان لینڈ ریونیو کا اجلاس، مالیاتی اہداف اور ٹیکس نظام کا جائزہ

محکمہ ان لینڈ ریونیو ٹیکس گزاران کو ریٹرن فائل کرنے کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

محکمہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سال 2026ء انکم ٹیکس ریٹرن کی اپ لوڈنگ کا عمل ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے او ر اسے جلد مکمل کر کے ٹیکس گزاران کے لئے AJK IRIS ورٹل پر دستیاب کر دیا جائے گا۔