مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام دارالحکومت مظفر آباد پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کوہالہ پل تا مظفرآباد”جیوے پاکستان ریلی“ کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کیا۔کوہالہ پل آمد پر ہزاروں افراد نے وفاقی وزیر کا پر تپاک استقبال کیا۔
وزیر توانائی و آبی وسائل ثاقب مجید کی جانب سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی قیادت ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل”جیوے پاکستان ریلی“ کوہالہ پل تا مظفرآبادنکالی گئی۔
وفاقی وزیر کی آمد پر کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد، کشمیر زندہ باد، قائد محمد نواز شریف زندہ باد، وزیر اعظم شہباز شریف زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر زندہ باد کے زبردست نعرے لگائے گئے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی جیوے پاکستان ریلی سے خطاب میں کہا کہ میں یہاں ذاتی طور پر اور اپنی قیادت قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازکی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔
انجینئر امیر مقام صحت کے مسائل کی وجہ سے مجھے کچھ تاخیر ہوئی، لیکن میں خاص طور پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں جنہوں نے انتخابات میں ہماری قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
انجینئر امیر مقامقائد پاکستان محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے معاملات کی خود نگرانی کرنے کا وعدہ کیا تھا اور پارٹی قیادت اپنے اس وعدے پر قائم ہے۔
انجینئر امیر مقامقائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مریم نواز نے مظفرآباد میں آزاد کشمیر کے عوام سے جو وعدے کیے تھے، مسلم لیگ (ن) ان وعدوں پر قائم ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام کی جانب سے کئے گئے اعتماد اور محبت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔عوام بہت جلد اس کے عملی اثرات اور تبدیلی محسوس کریں گے۔
کشمیری عوام نے پاکستانیت اور مسلم لیگ ن سے اپنی وابستگی ثابت کردی، انجینئر امیر مقام مسلم لیگ (ن) نے عوام سے جو وعدے کئے تھے۔ ان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔
عوام نے ثاقب مجید راجہ پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنایا، آپ سے کیا گیا وعدہ بھی پورا کر دیا ہے اور انہیں وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کشمیری عوام نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مشکل حالات کے باوجود عوام نے گھروں سے نکل کر مسلم لیگ ن کو بھر پور کامیابی دی- عوامی اعتماد مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنوں کیلئےانتہائی اہم ہے ۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کے درمیان محبت اور وابستگی تاریخی ہے اور مسلم لیگ (ن) اس رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بہترین اور پرامن انتخابات کروانے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، افواج پاکستان اور دیگر اداروں کا بھی شکریہ اداکیا۔
آزاد کشمیر کیلئے اعلان کردہ 100 روزہ پروگرام پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے اگر وہ آج آزاد کشمیر میں موجود ہیں تو اس کا مقصد عوام کا شکریہ ادا کرنا اور انہیں یہ یقین دلانا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ان کے مسائل حل کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کرے گی۔
وزیر امور کشمیر نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم کسی بھی احتجاج کے نتیجے میں عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
احتجاج کرنے والے حلقوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کو تکلیف دینے سے گریز کریں ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اپیل پر احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔
سیاسی معاملات کا حل مذاکرات اور باہمی مشاورت کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے ۔ خیبر پختونخوا کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے کسی احتجاج یا سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
سیاسی معاملات کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے اور عوام کو سیاسی کشمکش کا ایندھن نہیں بننا چاہیے۔
وزیر امور کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکن عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں گے۔
ریلی میں وزیر توانائی و آبی وسائل راجہ ثاقب مجید،شفقت علی چوہدری ایڈووکیٹ، ممبر ان ضلع کونسل یاسر گیلانی،سردار نائید عباسی، راجہ عامر ظفر کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔




