مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر جاوید بٹ نے الیکشن میں دھندلی اور جعلی ووٹوں کیخلاف الیکشن ٹربیونل آزاد جموں کشمیر سے رجوع کرلیا۔
سابق وزیرحکومت جاوید بٹ کی جانب سے حلقے میں الیکشن دھاندلی کا الزام، مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یٰسین لون کیخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی لانگ مارچ، جڑواں شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ
الیکشن ٹربیونل نے تمام فریقین کو7 اکتوبر 2026 کو اپنا جواب جمع کروانے کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ۔
سابق وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کا اس حوالے سے جلد میڈیا کو بھی آگاہ کرنے اور تمام حقائق منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے ۔
الیکشن ٹربیونل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن دھاندلی کیخلاف دائر درخواست بغرض کارروائی، سماعت کیلئے تاریخ پیشی مقرر کردی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اٹامک انرجی کمیشن کے زیرنگرانی چشمہ 5 میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبہ ، معاہدے پردستخط
الیکشن ٹربیونل کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں فریقین کو سات اکتوبر کو سول سیکرٹریٹ چھتر دومیل مظفرآباد میں حاضر ہوکر اپنے دلائل پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔




