مظفرآباد کے معروف ہوٹل میں صفائی کے ناقص انتظامات پر فوڈ اتھارٹی کا سخت ایکشن

مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل)فوڈ اتھارٹی مظفرآباد  کی ٹیم کے شہر کے ایک معروف ہوٹل کا معائنہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے انتظامات مقررہ معیار کے مطابق نہ ہونے پر ہوٹل انتظامیہ کو جرمانہ عائد کیا گیا۔

معائنے کے دوران فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ہوٹل کے مختلف حصوں، کچن اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم گیلانی ان ایکشن، فوڈ سیفٹی اتھارٹی افسران کوفیلڈ میں نکلنے کا حکم

اس موقع پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ سیفٹی سے متعلق مقررہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی۔

فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور تمام متعلقہ فوڈ سیفٹی و ہائی جین ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

انتظامیہ کو مطلوبہ اصلاحات مکمل کرنے کیلئے دو روز کی مہلت دی گئی ہے۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے واضح کیا کہ مقررہ مدت کے دوران انتظامات بہتر نہ کئے گئے یا آئندہ فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہا تو فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت قواعد و ضوابط کے مطابق مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم گیلانی ان ایکشن، فوڈ سیفٹی اتھارٹی افسران کوفیلڈ میں نکلنے کا حکم