وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی ان ایکشن، عوام کو صحت سہولیات ، معیاری فوڈ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوڈ سیفٹی اتھارٹی افسران کو دفاتر کے بجائے فیلڈ میں نکلنے کا حکم دیدیا ۔
وزیراعظم افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت اور بیماریوں سے نجاتے کیلئے فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام دفاتر سے نکل کر فیلڈ میں اپنی کاکردگی دکھائیں اور عوام کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنیوالوں کا محاسبہ کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کی 9 ستمبر کی ہڑتال کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی، شہری شدید برہم
افتخار گیلانی نے کہا کہ ناقص اشیائے خوردونوش کی خریدو فروخت کو روکنا ہوگا تاکہ لوگوں کو مختلف بیماریوں سے بچاجاسکے۔فوڈ اتھارٹی افسران فیلڈ میں نکلیں اور عوامی مسائل حل کریں، ناقص اشیاء کی فروخت روکیں ۔
دوسری جانب عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزادکشمیر افتخارِ گیلانی کے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے نوجوان وزیراعظم کے ویژن کی داد دی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر جنگلات نے غیر قانونی سرگرمیوں کی شکایت کے لیے براہِ راست واٹس ایپ نمبر دے دیا
لوگوں کا کہنا تھا کہ نوجوان وزیراعظم افتخار گیلانی عوامی امنگوں کے مطابق شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنے کیلئے سرکاری افسران کو متحرک کرنا خوش آئند ہے ۔
عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ افتخار گیلانی نوجوان وزیراعظم ہے اور یہ وزیراعظم عوامی دلوں پر راج کرنیوالا وزیراعظم ہے ۔ یہ ہمارے دلوں پر راج کرتے ہیں۔۔




