مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے شہریوں نےکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا ہے۔
غریب آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسا جا رہا ہے روذ روز کی ہڑتالیں مزید پریشانی کا سبب بن رہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں مسلح گروہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے بیرونی روابط بے نقاب
شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو متاثر کیا ہے اور محدود آمدن رکھنے والے افراد پہلے ہی اپنے گھریلو اخراجات پورے کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں۔
ان کے مطابق بار بار کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے سے بالخصوص دیہاڑی دار مزدور، چھوٹے دکاندار، ٹرانسپورٹرز اور دیگر محنت کش طبقات متاثر ہوتے ہیں۔
شہریوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے احتجاج اور آواز اٹھانا جمہوری حق ہے، تاہم احتجاج کے ایسے طریقہ کار پر بھی غور ہونا چاہیے جس سے عام شہریوں کی روزمرہ زندگی اور معاشی سرگرمیاں کم سے کم متاثر ہوں۔
کچھ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت، سیاسی جماعتوں، تاجر برادری اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے تاکہ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکے ۔
شہریوں کے مطابق مظفرآباد کے عوام پہلے ہی مہنگائی، روزگار اور بنیادی سہولیات سے متعلق مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کا تسلسل ان کیلئے اہم ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، 3اہم ارکان نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی اختیار کرلی
شہریوں نے حکومت، سیاسی جماعتوں، تاجر برادری اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ اختلافات اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے قابلِ عمل حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔




