ہونڈا سی جی

پاکستان میں ہونڈا سی جی 125 کی نئی قیمت اور اقساط کا اعلان

ہونڈا سی جی 125 پاکستان میں موٹر سائیکل سواروں میں اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے حالانکہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران اس ماڈل میں کوئی بڑی اپ گریڈ سامنے نہیں آئی۔

جو صارفین موٹر سائیکل کی مکمل قیمت ایک ساتھ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، ان کیلئے منتخب ہونڈا موٹر سائیکلوں پر بینک الفلاح کے ذریعے ماہانہ اقساط کی سہولت دستیاب ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا سی جی 125کا 2027 ماڈل آگیا، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

ہونڈا سی جی 125 کی موجودہ قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے بتائی گئی ہے جبکہ اسے 3 سے 36 ماہ کی اقساط پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دستیاب فنانسنگ شیڈول کے مطابق 3 ماہ کی مدت کیلئے ماہانہ قسط 79 ہزار 500 روپے، 6 ماہ کیلئے 39 ہزار 750 روپے، 9 ماہ کیلئے 31 ہزار 151 روپے، 12 ماہ کے لیے 24 ہزار 529 روپے، 18 ماہ کیلئے 17 ہزار 914 روپے، 24 ماہ کے لیے 14 ہزار 614 روپے جبکہ 36 ماہ کیلئے ماہانہ قسط 11 ہزار 329 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دیگر ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بھی درج ذیل ہیں:

ہونڈا سی جی 125: 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے
ہونڈا سی جی 125 ایس: 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے
ہونڈا سی جی 125 ایس گولڈ: 2 لاکھ 96 ہزار 900 روپے
ہونڈا سی بی 125 ایف: 3 لاکھ 96 ہزار 900 روپے

فنانسنگ کی یہ سہولت ہونڈا سی جی 125 ایس اور سی جی 125 ایس گولڈ کیلئے بھی دستیاب ہے۔ سی جی 125 ایس کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے جبکہ سی جی 125 ایس گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 96 ہزار 900 روپے ہے۔ سی جی 125 ایس گولڈ کیلئے ماہانہ قسط 3 ماہ کی مدت میں 98 ہزار 967 روپے سے شروع ہو کر 36 ماہ کے پلان میں 14 ہزار 103 روپے تک ہے۔

تاہم صارفین کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ مذکورہ فنانسنگ اسکیم اضافی اخراجات سے مکمل طور پر پاک نہیں۔ اس پر پروسیسنگ فیس اور وفاقی ایکسائز ڈیوٹی (FED) بھی لاگو ہوتی ہے۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق 3 ماہ کے پلان پر پروسیسنگ فیس 5 فیصد، 6 ماہ پر 8 فیصد جبکہ 9 سے 36 ماہ کی فنانسنگ پر 2.5 فیصد ہے۔

فنانسنگ آفر میں ہونڈا کے دیگر ماڈلز بھی شامل ہیں۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے ہے، جس کی ماہانہ قسط 3 ماہ کیلئے 53 ہزار 300 روپے سے شروع ہو کر 36 ماہ کے پلان میں 7 ہزار 595 روپے تک ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صرف ڈاؤن پیمنٹ دیں اور مقبول ہونڈا سی جی 125 گھر لے جائیں

اسی طرح ہونڈا ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 36 ماہ کے پلان کے تحت اس کی ماہانہ قسط 8 ہزار 118 روپے بتائی گئی ہے۔