وادی لیپہ( رپورٹ نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل عبد الصبور اعوان ) سیاحوں نے کہا ہے کہ وادیِ لیپہ آزاد کشمیر کے حالات بالکل پُرامن ہیں۔
سیاحوں نے کہا کہ ہم نے کچھ عرصہ قبل وادیِ لیپہ آنے کا پروگرام بنایا تھا لیکن حالات کی وجہ سے نہیں آ سکے، اب آئے ہیں تو بہت خوشی ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سیاحوں کیلئے جنت کا ٹکڑا، وادیِ لیپہ میں چھپا پتھری بیلا قدرتی حسن کا شاہکار
وادیِ لیپہ کے لوگ بہت پیارے اور مہمان نواز ہیں، یہاں آج بھی پرانی ثقافت زندہ ہے۔
یہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے اور خلوص والے ہیں۔ ہمیں لیپہ بہت پسند آیا، یہاں آ کر دل خوش ہو گیا۔
ہمیں یہاں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا، راستے کھلے ہیں اور امن و امان کی صورتحال بہترین ہے۔
ہم سب سیاحوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ لیپہ ضرور آئیں۔ سیاحوں نے مزید کہا کہ انہیں وادیِ لیپہ میں قیام اور سفر کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
راستے کھلے ہیں اور امن و امان کی صورتحال بھی تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیپہ آ کر انہیں دلی خوشی محسوس ہوئی اور وہ اپنے اس سفر کو یادگار سمجھتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادیٔ لیپہ میں ماحولیاتی تباہی: جنگلات کی کٹائی اور غیر قانونی شکار سے نایاب جنگلی حیات خطرے میں
سیاحوں نے ملک بھر سے آنے والے افراد پر زور دیا کہ وہ وادیِ لیپہ کا ضرور دورہ کریں، یہاں کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوں اور مقامی ثقافت اور لوگوں کی مہمان نوازی کا تجربہ کریں۔




