خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پرپاک فوج ، خوارج اور افغان طالبان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہواہے۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا اور فوری ایکشن لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب زوردار دھماکا، 21 افراد شہید،متعدد زخمی
پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خوارج پر موثر فائرکیا جس کے نتیجے میں خوارج پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان سرحدی چوکیوں سے خوارج کو دراندازی کے لیے معاونت فراہم کیے جانے کی کوشش بھی سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے خوارج کی مدد کرنے والی افغان پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور اب سرحدی علاقے میں صورتحال سکیورٹی فورسز کے مکمل کنٹرول میں ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدی علاقوں میں مکمل طور پر چوکس ہیں اور دراندازی کی کسی بھی کوشش سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
سکیورٹی اداروں نے کوہاٹ مسجد پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد کی بھی شناخت کرلی ہے ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی افغان نیشنل تھاجس کا نام مطیع اللہ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں ہونیوالے دھماکے میں 21افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز ایکشن میں ہیں اور خوارج کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوہاٹ خودکش دھماکہ ، افواجِ پاکستان کے دستے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے
ہاکستان کی جانب سے کئی بار افغانستان کو باور کرایا گیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے لیکن ہر بار افغانی ہی دہشتگردی میں ملوث پائے جاتے ہیں۔
پاکستان کئی بار واضح کرچکا کہ پاکستان میں دہشتگردی ہونے پر ذمہ دار جہاں بھی ہوں کے ان کو نشانہ بنایا جائیگا۔




