پرتگال (کشمیرڈیجیٹل) عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹ بال سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
41 سالہ اسٹار فٹ بالر نے سوشل میڈیا پر اپنے جذ باتی پیغام میں کہا کہ ”اب وقت آگیا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری نئی نسل کو سونپ دیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق رونالڈو نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم اب وقت آگیا ہے کہ مستقبل کی نسل آگے آئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 30روزہ پابندی عائد، جرمانہ بھی عائد
کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا کہ نومبر کے بین الاقوامی وقفے کے بعد وہ پرتگال کی قومی ٹیم کی نمبر 7 شرٹ واپس کر دیں گے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے 234 بین الاقوامی میچز کھیلے اور 146 گول اسکور کئے۔
وہ مردوں کے بین الاقوامی فٹ بال میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔
پرتگال کیلئے شاندار کیریئر
رونالڈو نے 2003 میں پرتگال کی قومی ٹیم کیلئے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔
وہ 2 دہائیوں سے زائد عرصے تک قومی ٹیم کا اہم حصہ رہے اور 2016 میں پرتگال کو پہلی مرتبہ یورپی فٹ بال چیمپئن شپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کر لی: تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ان کی قیادت میں پرتگال نے 2019 اور 2025 میں یوئیفا نیشنز لیگ کے ٹائٹل بھی جیتے۔
رونالڈو نے 2006 سے 2026 تک 6 فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں شرکت کی۔ وہ 6 مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے والے پہلے مرد فٹ بالر ہیں۔ انہوں نے عالمی کپ کے 27 میچز میں 11 گول اسکور کیے۔
Portugal estará sempre em mim https://t.co/dnFj51rxmh
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) November 5, 2026




