حکومت پنجاب نے دھان کے کاشتکاروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے سپر سیڈر کے استعمال پر 25 ہزار روپے تک رینٹل سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کے کلین ایئر پروگرام کے تحت دھان کے کاشتکار سپر سیڈر کے استعمال پر فی ایکڑ 5 ہزار روپے رینٹل سبسڈی حاصل کر سکیں گے، جبکہ ایک کاشتکار کیلئے زیادہ سے زیادہ سبسڈی کی حد 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عتیق ، یعقوب ملاقات ،عہدیداروں کے تحفظات، مسلم کانفرنس میں پھوٹ کی گونج
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت دھان کے کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے رینٹل سبسڈی دی جائے گی۔
کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وزیراعلیٰ کے پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت 25 ہزار روپے رینٹل سبسڈی دی جائے گی۔
سبسڈی کا کون اہل ہے:
وہ کاشتکار جو سپر سیڈر استعمال کریں گے، وہ 5000 روپے فی ایکڑ اور زیادہ سے زیادہ 25000 روپے کی سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔
کن علاقوں کے کسانوں کو ملے گی؟
یہ سبسڈی مخصوص اضلاع فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، وزیر آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، ملتان، لودھراں، خانیوال، وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد دھان کی باقیات جلانے کے رجحان میں کمی لانا اور ماحول کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرنے کا پلان تیار
رجسٹریشن کا طریقہ:
آن لائن رجسٹریشن کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ اوپن کریں۔




