یومِ دفاع

یومِ دفاع پاکستان ، مظفر آباد میں پُر وقار تقریب ، شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خرا ج عقیدت پیش

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) 6ستمبر صرف کیلنڈر کا ایک دن نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کا وہ یادگار دن ہے جب قوم نے اتحاد حوصلے اور قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔

1965ء کی جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جبکہ پوری قوم بھی اپنے بہادر سپوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وطن پر جان نچھاور کرنے والوں کو سلام، یومِ دفاع پر آئی ایس پی آر کاقومی نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری

یومِ دفاع اُن شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی پروا نہیں کی۔

یومِ دفاع ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ کسی بھی ملک کی اصل طاقت صرف اس کے ہتھیار نہیں بلکہ عوام کا اتحاد، قومی جذبہ اور وطن سے وفاداری ہوتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یومِ دفاع و شہداء، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف کا شہدائے وطن کو سلام پیش

مظفرآباد شہر میں یومِ دفاع کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد میں بھی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملی نغمے، تقاریر اور دیگر پروگرام پیش کیے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر بھرمیں یومِ دفاع کی پروقار تقریبات، شہداء کو خراجِ عقیدت

تقریب میں شرکاء نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن ِ عزیز کی سلامتی اور دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے۔